Home / Informative / Make and increase computer speed RAM to USB

Make and increase computer speed RAM to USB

بعض اوقات آپ کا کمپیوٹر انتہائی سست رفتاری کا مظاہرہ کرتا جس سے تنگ آکر آپ کا دل کرتا ہے کہ اسے کھڑکی سے باہر پھینک دیں۔

اب کیونکہ آپ آفس میں ہیں اور آفس پراپرٹی استعمال کررہے ہیں اس لئے اسے کھڑکی سے باہر نہیں پھینک سکتے۔

 خاص طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کروم استعمال کر رہے ہوں جو ریم کنزمپشن کا باپ ہے اور آپ کو ساتھ میں کچھ اور بھی کھولنا ہو۔

اس کیلئے 2 جی بی ریم کافی نہیں۔ آپ کو کم سے کم 8 جی بی ریم کی ضرورت پڑے گی۔ اب اگر آپ امیر باپ کی اولاد ہیں یا خود امیر ہیں تو آپ ریم خرید لیں گے۔ لیکن جو ریم خرید نہیں سکتے ان کیلئے ہم آسانی لے کر آئیں ہیں۔

جی ہاں ! اب آپ اپنی  USBیا پین ڈرائیو کو ریم بنا سکتے ہیں۔ وہ کیسے؟ یہاں جانئے۔

٭ سب سے پہلے تو اپنی USB کو کمپیوٹر سے کنیکٹ کریں اور اسے مکمل فارمیٹ کردیں۔

٭ اب USBکے آئکون پر رائٹ کلک کریں اور پراپرٹیز کھولیں اور Ready Boost کو سیلیکٹ کریں۔

How To Use Your Pen Drive Like RAM For Your Computer

٭ اس کے بعد Use this device  کے آپشن پر کلک کریں اور میموری کو ایڈجسٹ کریں، لیکن یاد رکھیں کہ میموری کو ایڈجسٹ کرتے وقت 300 سے 400 ایم بی کی میموری خالی ہو۔

How To Use Your Pen Drive Like RAM For Your Computer

٭ اب اپنے کمپیوٹر کو Restart  کریں اور آپ کی  USBریم کے طور پر کام کرنا شروع کردے گی۔